ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن کالج کا طالب علم گھر پر اچانک گرپڑا؛ کچھ ہی لمحوں میں روح قبض

بھٹکل انجمن کالج کا طالب علم گھر پر اچانک گرپڑا؛ کچھ ہی لمحوں میں روح قبض

Sun, 20 Mar 2022 20:15:51    S.O. News Service

بھٹکل 20 مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کے جالی میں  انجمن بی کام کا ایک طالب علم  گھر پر ہی اچانک نیچے گر پڑا اور پل بھر میں اس  کی  موت واقع ہوگئی۔ واردات جالی  میں پیش آئی۔

مہلوک کی شناخت بھارگو، ابن  نارائن نائک (20) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ سمجھا  جارہا ہے کہ اس کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا تھا، جیسے ہی وہ  نیچے گرا،  اسے فوراً سرکاری اسپتال لے جایا گیا، مگر اسپتال پہنچنے تک  اُس کی  روح قبض ہوچکی تھی۔

بھارگو انجمن کالج میں  بی کام سکینڈ ائیر کا طالب علم تھا، اس کا ایک  بڑا بھائی ہے، جبکہ اس کے والد  کسی بینک میں ملازمت کرتے ہیں۔ اچانک موت سے گھر میں ماتم چھا گیا ہے۔


Share: